اہم خبریں

پنجاب میں کمشنری نظام کی حکمرانی جمہوریت کے منافی اور افسوسناک ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اے بی این نیوز         )شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں۔ پنجاب حکومت کا رویہ متکبر اور سیاسی حق تلفیوں پر مبنی ہے۔ نفرت اور تقسیم کی سیاست پنجاب میں مزید شدید ہو رہی ہے۔
پیپلز پارٹی جمہوریت اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف نہیں بلکہ عوامی حق کا تقاضا ہے۔ پیپلز پارٹی صرف سندھ کی جماعت نہیں، بلکہ ایک وفاقی سیاسی قوت ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی ادارے غیر فعال، جوابدہی کا نظام مفقود ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں، پنجاب میں عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔ بلدیاتی نظام کی بحالی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عوام کا حق ہے۔
ن لیگ پنجاب کا مینڈیٹ رکھتی ہے، تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کراتی؟ بلدیاتی ادارے آئین کا حصہ ہیں، انکار آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ پنجاب میں کمشنری نظام کی حکمرانی جمہوریت کے منافی اور افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو بڑا ریلیف،بہت اہم فیصلہ حق میں آگیا،پولیس کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں