اہم خبریں

آٹا، دالیں، درآمدی سبزیاں، پھل ،زندہ جانور، گوشت اور مچھلی سستی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، ای کامرس پلیٹ فارمز، پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والی ہائبرڈ گاڑیوں، پاکستان میں غیر ملکی تاجروں کی اشیاء کی فروخت اور دیگر کئی شعبوں پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز ، کپڑے، جوتے، میک اپ اور کھلونوں سمیت آن لائن شاپنگ پر ٹیکس عائد،کافی، جانوروں کی درآمدی خوراک، ایمپلی فائرز اور پروجیکٹر بھی مہنگے ہوں گے، موبائل فون.
الیکٹرانک نیٹ ورکس، میوزک،آڈیو ویڈیو سٹریمنگ سروسز، کلاؤڈ سروسز، آن لائن سافٹ ویئر ایپلی کیشن سروسز پر بھی ٹیکس لگے گا، بجٹ میں بیورجز، منرل واٹر، فروٹ اور جوسز پر5 فیصد اور سیریل بارز کی درآمد پر ٹیکس لگانے کی تجویز جبکہ آٹا، دالیں، درآمدی سبزیاں، پھل ،زندہ جانور، گوشت اور مچھلی سستی ہوں گی، جڑی بوٹیاں، ہومیوپیتھک ادویات، دھاگہ اور سرامکس کا خام مال سستا ہوگا، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، کیلکولیٹر اور دیگر الیکٹرانکس مصنوعات سمیت جائیداد کی قیمتیں بھی کم ہوں گی.

مزید پڑھیں :اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی، مسلسل پھیل رہی

متعلقہ خبریں