اسلام آباد (اے بی این نیوز )نان فائلرز کے لئے بڑی مشکل۔ بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز۔ نان فائلرز کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کا فیصلہ ۔ 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 1.2 کیا جائے گا۔ نان فائلرز کی موبائل فون سم۔ انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلر ز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ نان فا ئلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔ پوائنٹ آف سیل میں ٹیکس چوری کیخلاف جرمانے میں 10 گنا اضافہ کیا جائے گا۔ فائلر۔ نان فائلر کی کیٹیگری ختم۔ اہل اور نا اہل افراد کی کیٹیگری متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں :بجٹ میں کیا مہنگا ہوگا؟ کیا ہوگا سستا ؟ کس کو ریلیف ملے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
