اہم خبریں

مخصوص نشستوں پر لوکل گورنمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا،جانئے کب ہو گا

کوئٹہ ( اے بی این نیوز          )بلو چستان میں مخصوص نشستوں پر لوکل گورنمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مخصوص نشستوں پر پولنگ 3 اگست 2025 کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق
پبلک نوٹس 23 جون کو جاری ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 24 تا 27 جون کو جمع کرائے جائیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 28 جون کو ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 30 جون تا 2 جولائی ہو گی۔
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 3 تا 8 جولائی تک دائر کی جا سکیں گی۔ کوئٹہ: اپیلوں پر فیصلے 9 تا 11 جولائی کو سنائے جائیں گے۔ نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 12 جولائی کو جاری ہوگی۔
کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 15 جولائی کو کی جائے گی۔ الیکشن کے نتائج 6 اگست 2025 کو جاری کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرز، محکمہ تعلیم و زراعت سمیت دیگر افسران کو الیکشن ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :ہم سڑکوں پرتحریک چلائیں گے،ڈنڈےکےمقابلےمیں ڈنڈاچلائیں گے،علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں