اسلام آباد (اے بی این نیوز )روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارتی گھمنڈ خاک میں ملائیں گے۔ پانی کے اپنے حق کو محفوظ بنانا ہم سب کیلئے اجتماعی چیلنج ہے۔ چاروں صوبوں کے عوام کو پانی کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب۔ کہا ہمیں اپنے آبی ذخائر خود بڑھانا ہوں گے۔ اگر آبی وسائل کیلئے اقدامات نہ کئے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
پاکستان عالمی آبی معاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے حق کیلئے آواز بلند کرے گا۔ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ اور دیگر ملکوں نے واضح کیا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قبول نہیں۔ پانی بند کرنے کے بھارتی دھمکی آمیز بیانیے کو پوری دنیا نے یکسر مسترد کردیا۔ بھارتی پروپیگنڈے کو نہ تو سیاسی کامیابی ملی نہ ہی ا ن کے بیانیے کو اقوام عالم میں سے کسی نے تسلیم کیا۔ تاریخی فتح پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ اب معاشی میدان میں وفاق اور صوبوں نے مل کر 24کروڑ عوام کیلئے شاندار مستقبل ترتیب دینا ہے۔
نیز وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگی نقصانات کے جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل دے دیا۔ سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا 15 رکنی کمیشن کے سربراہ مقرر۔ ۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کمیشن کے کنونیئر نامزد۔ کمیشن 30 روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گا۔ کمیشن پاک بھارت تنازع کے دوران شہید و زخمی شہریوں کا ڈیٹا جمع کرے گا۔ بھارتی ہتھیاروں کی ساخت اور استعمال سے متعلق معلومات بھی جمع کی جائیں گی۔ فرانزک رپورٹ کی تیاری کمیشن کی نگرانی میں ہوگی
مزید پڑھیں :اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے