اہم خبریں

دوبارہ جنگ مسلط کی گئی توپہلےسےزیادہ سخت جواب دیں گے،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیردنیابھرمیں اجاگرہوگیاہے۔ کنٹرول لائن کواب سیزفائرلائن سمجھاجائے۔ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا۔
سیزفائراورایل اوسی کی حیثیت پربات کرناہوگی۔
ہم واپس1948والی پوزیشن پرآگئےہیں۔ جگ کاخطرہ برقرارہے۔ دوبارہ جنگ مسلط کی گئی توپہلےسےزیادہ سخت جواب دیں گے۔ سی پیک کےمخالف ممالک میں بھارت بھی شامل ہے۔
افغان مہاجرین کوواپس بھیجنےکی پالیسی برقراررہنی چاہیے۔
افغانوں کواپنےملک میں جاکربسناچاہیے۔ افغانوں کی ہماری سرزمین سےکوئی وفاداری نہیں۔ کئی میٹنگ میں موجودہوتاتھا،امریکاکہتاتھاحقانیوں کاکچھ کریں۔ خطےکےممالک کادباؤہے،امن رہناچاہیے۔
جنگ نہیں چاہتے،امن پسندلوگ ہیں۔ بھار ت کےساتھ مسائل عالمی برادری حل کرائے۔ کل پشاورجرگےمیں لوگوں نےکھل کربات کی۔ فیلڈمارشل نےفاٹاکےلوگوں کوسمجھایا،دشمن کومہمان نہ بنائیں۔
فیلڈمارشل نےکہادشمن کومہمان بناناچھوڑدیں توایک مہینے میں صفایاکردینگے۔ کالعدم بی ایل اے اوران کےہینڈلرزبھارت میں ہیں۔ ہماری طرف سےجنگ نہیں ہوگی،مسلط کی گئی توپوری قوم جواب دےگی۔
پاکستان کاوفدبلاول بھٹوکی سربراہی میں بیرون ملک دورےپرہے۔پاکستان کےوفدکودنیاکوبتاناچاہیے،ہم جنگ نہیں چاہتے۔ وفدکودنیاکوبتاناچاہیے بھارت اورپاکستان کےمسائل عالمی برادری حل کرائے۔

مزید پڑ ھیں  :ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی سامنے آگئے،فارچونر کا معاملہ ؟

متعلقہ خبریں