اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا ہے۔ ضمنی الیکشن میں حکومت نےبدترین دھاندلی کی۔
پی ٹی آئی اس کوالیکشن نہیں مانتی۔ پولیس نے تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا۔ الیکشن میں پولیس کو رکاوٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ ہم اس الیکشن کونہیں مانتے بدترین دھاندلی کی گئی۔ 8فروری کوبھی حکومت نے ڈرامہ رچایا۔ یہ الیکشن نہیں کیونکہ انتخابات شفاف عمل کانام ہے۔
