اہم خبریں

ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی سامنے آگئے،فارچونر کا معاملہ ؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ٹک ٹا کر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار عمر حیات کی شناخت پریڈ کی پولیس استدعا منظور ۔ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ثناء یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم انکشافات بھی سامنے آگئے۔ عمرحیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچاتھا۔ ملزم رینٹ پرفارچونرگاڑی ساتھ لایا۔ گاڑی کا رینٹ بھی ادا نہیں کیا۔
رینٹ اے کار کا مالک بھی گرفتاری کے بعد پیسے لینے پہنچ گیا۔ گرفتاری کےوقت ملزم کی جیب سے صرف چند سو روپے نکلے۔ ملزم خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا کہلاتا تھا جبکہ اس کا والد 16گریڈ کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔ ملزم ثناء کی سالگرہ پر کیک اور تحائف لے کر آیا تواس نے ملنے سے انکار کردیا۔ ملزم نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کے نہ ملنے کا رنج تھا جس پر قتل کیا
مزید پڑھیں  :سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری،30 جون کو عدالت پیش کرنیکا حکم

متعلقہ خبریں