اہم خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس، اہم ملزم کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز )‏سپریم کورٹ نے جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جاری فیصلہ کے مطابق رضا علی کے ملوث ہونے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

رضا علی ایف آئی آر میں نامزد نہیں، ضمنی میں ملزم بنایا گیا۔ رضا علی پر جناح ہائوس حملہ کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔ رضا علی کو شناخت کسی پرائیویٹ گواہ نے نہیں بلکہ پولیس اہلکار نے کیا۔

رضا علی کے بقول اسکی جائے وقوعہ پر موجودگی ٹریفک جام کی وجہ سے تھی۔ ضمانت کے کیس میں شواہد کا سرسری جائزہ ہی لیا جا سکتا ہے۔ رضا علی کی دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ دو صفحات پر مبنی فیصلہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے تحریر کیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی ملزم سے آخری گفتگو اے بی این نیوز منظر عام پر لے آیا،جانئے ثنا نے کتنے نرم الفاظ بولے

متعلقہ خبریں