اسلام آباد (اے بی این نیوز)شوکت بسرا نے کہا ہے کہ طاقتور کےلئے پاکستان میں کوئی قانون نہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔
نظام انصاف نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
17سیٹیں جیتنے والی مسلم لیگ ن کے شہبازشریف کو وزیراعظم بنادیاگیا۔ انتخابات میں سلیکشن ہی کرنی ہوتی ہے توپھرعوام کا پیسہ کیوں ضائع کیاجاتا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے کہا کہ
پی ٹی آئی والے جس حلقے میں جیت جائیں تو الیکشن شفاف ہوتے ہیں۔ اگرہارجائیں تو یکدم ہی دھاندلی کے الزمات لگانے شروع کردیتےہیں۔ سمڑیال ضمنی الیکشن مریم نواز کی کارکردگی کی وجہ سے جیتا۔ نادرگبول نے کہا کہ کسی پارٹی کے پاس اس وقت سادہ اکثریت نہیں۔ پیپلزپارٹی نے ملک کی خاطروفاق میں ن لیگ کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر ثنا یوسف اب دنیا میں نہ رہی،گھر میں گھس کر فائرنگ،ملزمان فرار