اہم خبریں

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، گنتی جاری،مسلم لیگ ن کی امیدوار کی برتری

سمبڑیال ( اے بی این نیوز )پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری، مسلم لیگ ن کے امیدوار کی برتری۔ سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں 185 پولنگ سٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 52 ہزار 73 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فخر نشاط گھمن 25 ہزار 766 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں :یو کرین نے کایا پلٹ دی،روس پر ڈرونز کی بارش،40 سے زائد روسی جنگی طیارے تباہ،روس کا رد عمل سامنے آگیا

متعلقہ خبریں