اہم خبریں

اچھی خبر ، ایل پی جی کی قیمت میں کمی کرد ی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔

جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں