اہم خبریں

کو ئٹہ میں افسوسناک واقعہ، اے ڈی سی ریونیو ہدایت نے جام شہادت نوش کر لیا

کو ئٹہ ( اے بی این نیوز    )سوراب میں بینک اور انتظامیہ آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بینک لوٹ لیا گیا، مختلف سرکاری افسران کے گھر جلا دیے گئے۔
حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ اے ڈی سی رہائش گاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔
ہندوستان کی پراکسیز نے ان کی ایما پر کارروائی کی ہے۔ ریاست کا دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری۔ ایف سی، پولیس اور لیویز فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی سوراب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم کا شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہید ہدایت اللہ بلیدی نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی۔
وزیر اعظم کا شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا۔ بزدل دہشتگردوں نے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کا حملہ بلوچستان کی ترقی کے خلاف سوچ کی عکاسی ہے۔
دہشتگردوں کے مکمل صفائے تک جنگ جاری رہے گی۔
پوری قوم شہید ہدایت اللہ بلیدی کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ افواج پاکستان بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد پراکسیوں کیخلاف مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی
مزید پڑھیں :دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کو کبھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، فیلڈ مارشل

متعلقہ خبریں