اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینیئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔’کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، معرکہ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہندوستان نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، اب یہ ممکن نہیں رہا ، دہشتگردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے، جبکہ کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔
بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی اور ذاتی فائدے کے ، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔
فیلڈمارشل عاصم منیرکی ہلال ٹاکس کےشرکاکیساتھ بات چیت۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی،علاقائی اورقومی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
تعلیم کی اہمیت کوقومی ترقی،جدت،تحقیق اورتصورات پراثراندازہونےپرغورکیاگیا۔
فیلڈمارشل نےامن،استحکام اورترقی کےقومی بیانیےکوفروغ دینےپرزوردیا۔ ہلال ٹاکس میں1800سےزائدتعلیمی ماہرین،اساتذہ اورطلباکی شرکت۔ فورم میں بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسےبھرپورنمائندگی کی.
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، پٹرول فی لٹر کتنا سستا،ڈیزل کتنا مہنگا ہو گا،جانئے