اہم خبریں

نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، وفاقی سیکرٹری خزانہ، تنخواہ دار طبقے طبقہ کو کیا رعایت ملے گی،جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )‏ وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نےن میڈیا سے گفتگو کرتےے ہو ئے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔

قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے۔ مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔

نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں طوفانی باد و باراں،ژالہ باری،آندھی کا امکان،ایڈوائزری جاری،جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں