کوٹ لکھپت ( اے بی این نیوز ) سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ میری رائے میں ہمیں سب سے مذکرات کرنے چاہیے کسی سے مذکرات کرنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے مسلم لیگ ن ہو ،پیپلزپارٹی ہو یا پھر اسٹبلشمنٹ ہو جو بھی ہو مذکرات کرنے چاہیےہمیں ان سے پیچھے نہیں ہٹانا چاہیے یہ میری ذاتی رائے ہے پارٹی کا اختلاف ہو سکتا ہے۔
کوئی بھی باضمیر جج پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں نہیں چھین سکتا جب بھی مخصوص نشستوں کا ذکر آئے گا تو قاضی فائز کا نام سر فہرست ہوگا۔مخصوص نشستوں کی جڑ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھننا ہےمیرے کیسز پر بے جا اعتراضات عائد کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر