اہم خبریں

آمدہ بجٹ،تنخواہ دار سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،جانئے کیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) وفاقی بجٹ 2025،26 کی تیاری بارے پاکستان کے آئی ایم ایف ساتھ مذاکرات جاری۔ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے کا امکان،مشاورتی سیشن شام کو ہوگا،ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے ،صنعتوں پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے بارے تجاویز بارے پیشرفت کا امکانہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں زیادہ اضافہ کرنے بارے بھی پیشرفت متوقعہے۔ ترقیاتی وغیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے سے متعلق ورکنگ فائنل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کی شرح کم کرکے کاروبای لاگت میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹیکس و نان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف سے شئیر کر دیں گئیں۔ مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے لئے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی فریم ورک پر بھی غورکیا گیا ہے۔

پاکستان نے صوبوں کی آمدن بڑھانے بارے پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج متوقع۔ آئی ایم ایف وفد نے وزیر اعظم صدر پاکستان اور نایب وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

معاشی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات گزشتہ پانچ روز سے جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ورچوئلی ماہ جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت کیلئے ’’ پاکستان ‘‘ کا نام یاک خوف کی علامت بن گیا،مٹھائیوں کے نام میں لفظ ’’ پاک  ‘‘ آنے پر نام ہی بدل دیئے،جا نئے کیا نام رکھے

متعلقہ خبریں