اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف ،جیل سے اسپتال منتقل

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث انکے مؤکل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔

وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

متعلقہ خبریں