اہم خبریں

اسلام آباد، ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ کر دیا گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز      ) ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ کر دیا گیا۔ ناکہ جات سے پرانا سپروائزری سسٹم ہٹا کر نیا سسٹم لاگو۔ آئی جی علی ناصر رضوی کے حکم پر ناکہ سیکیورٹی ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا۔
شہریوں کیلئے ویڈیو لنک بٹن متعارف ، براہ راست سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہو گا۔ شہری اب فوری شکایات سیف سٹی کنٹرول سینٹر تک پہنچا سکیں گے۔ تمام ناکہ جات پر سیکیورٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا۔
ٹیکنالوجی کے استعمال سے نگرانی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں :ہمارےقائد عمران خان کوڈیتھ سیل میں رکھاگیاہے،سینیٹرعلی ظفر

متعلقہ خبریں