اسلام آباد( اے بی این نیوز ) سینیٹرعلی ظفرنے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عدالت میں کئی باردرخواست کی گئی بانی کی بچوں سےملاقات کرائی جائے۔
بانی پی ٹی آئی کوایک ہی کمرےمیں بارباربندکردیاجاتاہے۔ عدالت نے3بارحکم فرمایا کہ بانی کوتمام سہولیات فر اہم کی جائیں۔ عدالتی احکامات پرعمل نہ کرناہمارے لیےلمحہ فکریہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی صرف سیاسی قیدی نہیں سابق وزیراعظم بھی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کوعام شہری سےبڑھ کرسہولیات فراہم کرنی چاہیے۔ سمجھتاہوں بانی پی ٹی آئی سےسیاسی انتقام لیاجارہاہے۔ ہمارےقائدکوڈیتھ سیل میں رکھاگیاہے۔600سےزیادہ دن ہوگئےبانی جھوٹےکیسزمیں پابندسلاسل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کےبچوں کاحق ہےوالدکی رہائی کیلئےہرفورم استعمال کرسکتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کوسیاسی کیسزکی بناپرسزاسنائی گئی۔ پیرول پرعملدرآمدکرناحکومت کاکام ہے۔ میرےخیال میں اےپی سی کیلئےبانی کوپیرول پررہائی دی جائے۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف احتجاجی تحریک چلانے کے لیےتیار