ممبئی ( اے بی این نیوز ) اداکارہ سوناکشی سنہا نے غلط اور سنسنی خیز خبروں پر بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دیدیا۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط رپورٹنگ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، ادکارہ نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا۔
سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، نیوز چینل کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز کی خبریں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ نیوز چینل اور میڈیا کے اداروں کو درست اور بروقت معلومات عوام تک پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے ان نیوز چینل کو دیکھنا بند کردیں، وہ خبروں کے نام پر گندگی اور کچرے کو نہ دیکھیں اور سنیں، وہ اچھے اور قابل اعتماد نیوز چینل کو دیکھیں۔
اس سے قبل بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بھارتی میڈیو کو باضابطہ ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فوجی کارروائیوں پر براہ راست اور رئیل ٹائم رپورٹنگ نہ کریں، جس کے جواب میں سوناکشی سنہا نے مذکورہ بالا تحریر لکھی۔
مزید پڑھیں :مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت میں امن نہیں آسکتا،ترجمان پاک فوج