اہم خبریں

سیز فائر کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز کی آمدکیوں جاری؟بڑی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) – پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون کی پروازیں اب بھی دیکھی جا رہی ہیں اور ان ڈرونز کو گرایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں نئے ڈرون نہیں بھیجے بلکہ یہ وہی ڈرون ہیں جو پہلے بھیجے گئے تھے۔ ان ڈرونز کو خود کش نوعیت کا بتایا جا رہا ہے، جنہیں ایک بار چھوڑ دینے کے بعد واپس نہیں بلایا جا سکتا۔ ان ڈرونز کا مقصد کہیں نہ کہیں گر کر پھٹنا ہی ہوتا ہے، جس سے سیکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ پریشانی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ ڈرون اتوار تک پاکستانی فضائی حدود میں موجود رہ سکتے ہیں۔ پاکستان نے بھی جو ڈرون بھارتی سرحدوں میں بھیجے ہیں، وہ وہاں موجود رہیں گے۔

متعلقہ خبریں