اہم خبریں

بڑی عمارتوں پر ایمرجنسی سائرن نصب ،کنٹرول روم ،بلڈ ریلیف کیمپس قائم ، سبزیوں، دالوں،پٹرول کے اضافی سٹاک کا منصوبہ تیار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دیئے۔
سینٹورس، زرغون پلازہ، خداداد ہائٹس اور صفاء گولڈ مال میں ڈرل مشقیں کی گئیں، سائرن کی آواز سے شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے، تربیتی مشقوں کا سلسلہ ہفتہ اور اتوار بھی جاری رہے گا۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق شہر بھر کی تمام بلند و بالا عمارتوں پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دیے گئے ہیں، ہنگامی حالات میں متاثرین کے لیے پناہ گاہوں کے لیے جگہیں مختص کر دی گئی ہیں، سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت جنگی کتابوں کے قوانین پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا ہے، مختلف ہسپتالوں میں بلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیاء کے اضافی سٹاک کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پٹرول پمپس پر اضافی سٹاک کی دستیابی کے حوالے سے بھی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی حالات میں مساجد سے اعلانات کے لیے رابطہ کاری مکمل کر لی گئی ہے اور نوجوانوں کو ہنگامی حالات کے حوالے سے رضاکار کی حیثیت سے تربیت دی جا رہی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام افسران ہر وقت فیلڈ میں موجود رہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سائرن کی آواز یا کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری کنٹرول روم سے تصدیق کریں۔
نیز قبل ازیں ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ۔ ضلعی انتظامیہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں نوجوان سامنے آگئے۔ سول ڈیفنس کا بطور والنٹیر حصہ بننے والے مرد و خواتین کی تربیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں :سکھ برادری نے مودی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا،پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین استعمال نہیں کرنے دینگے

متعلقہ خبریں