اہم خبریں

عمران خان موجودہ لیڈرشپ کے ہوتےہوئےباہرنہیں آسکتے،فوادچودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینئررہنمافوادچودھری نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پہلگام واقعہ کےبعدبھارت نےپاکستان پرالزامات لگاناشروع کردیئے۔
سیاستدانوں کےبیانات میں تضادہے،شہبازشریف کابیان کمزورہے۔
نوازشریف اورمریم نوازکی جانب سےواقعہ پرردعمل نہیں آیا۔ جنگ کےدوران بھی بانی پی ٹی آئی کودبانےکیلئےکوشش جاری ہے۔ حکومت کی جنگ سےزیادہ با نی پی ٹی آئی پرنظرہے۔
عدالت پارلیمنٹ کوکیسےحکم دےسکتی ہےآپ کوئی قانون بنالیں؟
ایسےسیاسی فیصلوں سےعدلیہ کوہی نقصان پہنچےگا۔ بانی پی ٹی آئی کوپابندسلاسل ہوئے3سال ہونےکےقریب ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کودبانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔ شہبازشریف کی بات پراعتمادنہیں کرناچاہیے۔
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نےپارٹی کوکمزورکیا۔ بانی موجودہ لیڈرشپ کے ہوتےہوئےباہرنہیں آسکیں گے۔

مزید پڑھیں :معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں