اہم خبریں

عمران خان کے بغیر ہر بریفنگ بے معنی،بانی پی ٹی آئی کی رہائی دور تک نظر نہیں آتی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فسطائی نظام کو کوئی حق نہیں کہ وہ قوم کے فیصلے کرے۔ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات اختتام کے قریب ہیں۔
تمام بریفنگز اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک بانی پی ٹی آئی شامل نہ ہوں۔
پی ٹی آئی ایک سنجیدہ اور محب وطن پارٹی ہے۔ پی ٹی آئی ایک سنجیدہ اور محب وطن پارٹی ہے۔ ہم نے ملک کے نظام کو بدلنا ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
نظام بدلنے کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ قومیں انقلاب لاتی ہیں، سیاسی جماعت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی۔ جعلی نظام کے ہوتے ہوئے مجھے بانی پی ٹی آئی کی رہائی دورتک نظر نہیں آتی۔
بانی پی ٹی آئی کے بغیر حکومتی بریفنگ کوئی معنی نہیں رکھتی۔
عوامی نمائندے شرکت نہیں کریں گے تو بریفنگ کی کوئی اہمیت نہیں۔ چیف جسٹس سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی۔ چیف جسٹس سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی۔ پاکستان کا ہر ذی شعور شہری یہ جانتا ہے کہ ملک کو ایسے نہیں چلایا جاسکتا۔
شیر افضل مروت نے اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے ‘‘میں گفتگو کہا کہ مودی کی حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ ملکوں کیخلاف بھی جنگ چھیڑ رہی ہے۔پاکستان اندرونی طور پر دہشتگردی کا شکار ہے جس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔
بھارتی معاملے پر پی ٹی آئی کو کچھ سیاست کرلینی چاہیے تھی۔ ملکی حالات ایسے ہیں کہ قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملکی ہم آہنگی کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔ آج قومی اسمبلی کی قرارداد کے موقع پر پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔
آپ قوم سے کیسے توقعات رکھ سکتے ہیں کہ آپ انکو ماریں اور وہ آپ کی حمایت کریں۔ مجھے ایک دن قبل دعوت نامہ مل گیا تھا لیکن پارٹی کیلئے میں نہیں گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر جو مقاصد حاصل کرنے تھے وہ کرلئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا بیان افسوسناک ہے۔ قیادت مظاہروں میں نہ خود نکلتی ہےنہ کوئی پلان بناتی ہے۔ مجھے پارٹی سے اس لئے نکالا گیا تاکہ ورکرز سے رشتہ ٹوٹ جائے۔ بانی پی ٹی آئی اصول اور نظریے کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
میں جتنی بھی جدوجہد کررہا تھا بانی پی ٹی آئی کیلئے کررہا تھا۔ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستانیت کا لبادہ اوڑھ چکا ہے۔

مزید پڑھیں :اللہ کی رحمت جوش میں آگئی، بھارت دریائے چناب کا پانی روکنے میں ناکام،پانی ہیڈ مرالہ تک پہنچ گیا،بھارتی بگلیہار ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ

متعلقہ خبریں