اہم خبریں

ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جنگی ماحول کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے،الجزیرہ کی رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات

 

الجزیرہ کی تازہ رپورٹ میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور اس سے جڑی بی جے پی کی حکمت عملی کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کی کشمیر پالیسی سخت گیر ہے اور گودی میڈیا کے ذریعے قوم پرستی کے بیانیے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 1500 سے زائد افراد کو بغیر کسی واضح ثبوت کے حراست میں لیا گیا جبکہ ہزاروں مکانات کو تحقیق کے بغیر مسمار کیا گیا۔ الجزیرہ کے مطابق کشمیر میں جاری سخت اقدامات سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا بلکہ صورت حال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں بی جے پی کے آبادیاتی منصوبوں کو کشمیری شناخت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ انٹیلیجنس کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جنگی ماحول کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے جبکہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

نئے سیکیورٹی اقدامات عوام میں خوف پھیلانے کا سبب بنے ہیں اور میڈیا پر سنسرشپ کے ذریعے زمینی حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاسی کارکنوں اور مخالفین کو نشانہ بنانا معمول بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں