اہم خبریں

پاکستان اور بھارت تصادم کے قریب ہیں،ڈاکٹر محمد فیصل

لندن (اے بی این نیوز)لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کردیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا مگر انٹیلی جنس رپورٹس اشارہ کررہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت تصادم کے قریب ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت تصادم کے قریب ہیں، پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ ہم نے بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے تاہم مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاک بھارت کشیدگی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنی افواج کے سربراہوں آرمی، نیوی اور فضائیہ کو حملوں کی تیاری کا حکم دیا ہے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ جس طرح 2019 اور اس سے پہلے جواب دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا شرانگیز میڈیا بلاک کردیا،چینلز کی فہرست جاری

متعلقہ خبریں