اہم خبریں

ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پورا خطہ اس وقت افسوس ناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ہندوستان میں اکھنڈ بھارت کے حامیوں کواپنی سوچ پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا۔ ہم نصف دہائی تک بنگلہ دیش سے دور رہے لیکن اب بنگلہ دیش اپنے اصل کی طرف لوٹ آیا۔ بنگلہ دیش کو بھارت کے اثر میں رکھنے کی سوچ کامیاب نہیں ہوسکی۔
اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے متعلق کشمیر میں استصواب رائے پر بات ہونی چاہئے۔ ہماری اگلی نسل اردو سے نابلد ہوگئی ،گرائمر سکولوں سے پڑھنے والوں کی نئی کلاس پیدا ہوگئی۔ اکھنڈ بھارت کے حامی کشمیریوں کے پاکستان سے رشتے کوکمزور نہیں کر سکے۔
ایک دوسرے کو فتح کرنے کی سوچ رکھنے کے بجائے بیٹھنا چاہیے۔ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے متعلق کشمیر میں استصواب رائے پر بات ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال لا یا گیا

متعلقہ خبریں