اسلام آباد(اے بی این نیوز)سیاچن سے لے بحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی ماہرین کے مطابق دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں، بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، ہمارے جدید جنگی ساز و سامان جس میں جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کیساتھ مکمل تیار ہیں، ، دفاعی ماہرین کے مطابق جب بات مادر وطن کے دفاع کی ہو تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا