اہم خبریں

وفاقی حکومت نے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے یکم مئی بروز (بدھ) کو یوم مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔اس موقع پر مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

پاکستان میں مزدوروں کا دن ہر سال محنت کش طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیمنٹ کی کم ازکم ریٹیل قیمت مقرر،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں