اہم خبریں

پہلگام واقعہ پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی موقف نہیں دیا،نعیم حیدرپنجوتھہ

ھہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیرمملکت ثقافت وورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ریاست کے گلے شکوے ضرور ہوں گے۔ آج پاکستان کی سلامتی پر بات کی جارہی ہے تو سب کو متحدہونا پڑے گا۔ وہ پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہماری قیادت بھی جیلوں میں گئی لیکن ملک کے خلاف کوئی غلط قدم نہیں اٹھایا۔ نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ کا اعلامیہ وزیراعظم کی زیرصدارت جاری ہوا۔رہنما پیپلزپارٹی شہلارضا نے کہا کہ پاکستان اور آئین پاکستان کے بغیر کچھ نہیں ،
پی ٹی آئی دور میں بھی اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مریم نواز اور فریال تالپور کو جس طرح گرفتار کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ صدرمملکت آصف زرداری نے بے گناہ 13سال جیل برداشت کی۔
جمہوریت کیلئے اس نے ماضی کو نظرانداز کرکے مستقبل پر توجہ دی۔

نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ سندھ میں وکلا کے ساتھ جو ہوا وہ پی ٹی آئی حکومت نے نہیں کیا۔ بینظیر شہید ہوئی آج تک پیپلزپارٹی نے انصاف اپنی حکومت میں نہیں دلایا۔
پہلگام واقعے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی موقف نہیں دیا۔

مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ آپریشن،بھارتی اپوزیشن نے مودی کے پرخچے اڑا دیئے،سوالات کی بھرمار،مودی نے منہ چھپا نا شروع کر دیا

متعلقہ خبریں