اہم خبریں

کینالز معاملہ،پیپلز پا رٹی کا صبر کا پیما نہ لبر یز،آپ پنجاب کے نہیں ضیاء الحق کے وارث ہیں،ندیم افضل چن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پیپلز پا رٹی کا کینالز معاملے پر صبر کا پیما نہ لبر یز۔ وفا قی اور پنجاب حکو مت پر کڑ ی تنقید۔ رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہاآپ پنجاب کے نہیں ضیاء الحق کے وارث ہیں۔ کیا وارث زمینیں بیچتے ہیں یاجائیداد بناتے ہیں۔ آپ کینال کی وجہ سے صوبوں کو نہ لڑائیں۔ ہم کھلواڑ نہیں ملک کا نظام چلانا چاہتے ہی۔ ہم آپ کے نہیں سسٹم کے اتحادی ہیں۔

آپ ہمارے ساتھ منا ظرہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ آج گندم کی مثالی کاشت ہوئی ہے۔ آپ کسانوں سے گندم کیا خرید یں گے ۔ پہلے جو گندم سیکنڈل کی انکوائری رپورٹ ہے اسے جاری کردیں۔ چوہدری منظور نے کہا کہ سندھ کا پانی اٹھا کر کسی کو دے دیں یہ ہونے نہیں دیں گے۔ صدر مملکت سے جھوٹ منسوب کیا جارہا ہے کہ انہوں نے کینال کی منظوری دی۔ صدر کیسے منصوبے کی منظوری دے سکتے ہیں ان کا کام بل اور آرڈیننس کی منظوری دینا ہے۔

مزید پڑھیں :مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،لیویز اہلکار شہید،ایک زخمی

متعلقہ خبریں