اہم خبریں

کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی ،قیمت 30 روپے مقرر

کوئٹہ (اے بی این نیوز) کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تنور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔

صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج،فیصل جاوید سمیت کئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد

متعلقہ خبریں