اہم خبریں

عوام ریوڑ نہیں بہت بڑی طاقت ہیں ہماری آواز کو سننا پڑے گا،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سیکرٹری جنرل پی ٹی أئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عوام ریوڑ نہیں بہت بڑی طاقت ھے ہماری آواز کو سننا پڑے گا ۔ عوام سے وعدہ ھے ملک انکی منشا کے مطابق چلے گا ۔ پورا ملک صحت تعلیم سمیت بینادی سہولیات سے محروم ھے ۔ ہم نے معیشت کو استحکام دے دیدیایہ یہ جھوٹا بیانیہ دیا جارہا ھے ۔

کیا معاشی ترقی کے نام پر عوام کو حقوق محروم کرنا درست ھے ؟ بلوچستان میں خواتین نے اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں ۔ کوئی خون بلوچ خون سے قیمتی نہیں ھے ۔ آئین عوام اور ریاست کے درمیان معاہدہ ھے ۔ اس معاہدے کو باربار توڑا جاتا ہے ہم نے اس معاہدے کو بحال کرنا ھے ۔

ہم نے ملک سے غربت محتاجی کو ختم کرناھے۔ ہم سب أج پھر کوفہ کے مسافر ہیں ۔ ہم جھوٹ لوٹ مار اور فریب ذدہ نظام میں رہ رہے ہیں ۔ آج چادر چار دیواری تک محفوظ نہیں ہم مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں ۔ اگر مذاکرات نہیں کرتے تو پھر ہم جدوجہد کرینگے ۔

آئین اور قانون معاشرے میں اونچ نیچ ختم کرنے کا آلہ ھے۔ ہم سب فریب زدہ نظام کے تلے جی رہے ہیں ۔ اس ملک میں آئین اور عوام کی منشا پر حملہ ہوا ھےوہ استحکام پاکستان کانفرنس سے کا خطاب کر رہے تھے ۔ مزید برآں صاحبزادہ حامد رضا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
جب چھوٹے بچےے تھے تو بتایا جاتا تھا اسرائیل پاکستان سے خوف ذدہ ھے ۔ آج مسلم حکمرانوں نے دنیا کی عیاشیوں کو أخرت پر ترجیح دی ۔ فلسطین کو ختم۔کرنے کا خواب دیکھنے والے ناکام ہونگے ۔
ہم نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر ملکی بات کرنے پر دیا ۔

نہ اس شخص کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے نہ طاقت ور کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ہم دہشتگردوں کیخلاف ہیں افواج پاکستان کے ساتھ ھیں ۔ دنیا کی اتنی بڑی فوج ھے ہمارے پاس پھر آج تک 1500دہشتگرد کیوں نہیں پکڑے گئے۔ شام پانچ بجے سے صبح 5بجے تک کوئٹہ کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑک پر نہیں جاسکتی۔اج کے پی میں امن و امان کا معاملہ ھے ۔ اس ملک کو ایسے چلایا جارہا ھے جیسے ٹھیکے پر چلتا ھے۔

مزید پڑھیں :ملکہ کوہسار میں ژالہ باری، بارش،موسم سرد ہو گیا،سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا،طوفانی بارشوں کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں