اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

لاہوراوراسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،پشاور،مردان ،کوہاٹ ، لوئر دیر اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے بعدلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں