اہم خبریں

سوات میں آپریشن ، 4 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

سوات (اے بی این نیوز    )سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی خوارج کے ٹھکانے پر موثرانداز میں کارروائی۔ آپریشن کے دوران 4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل۔علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ۔
سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اشتراک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیرِ اعظم نے سوات میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔ وزیراعظم کی4خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کی پزیرائی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ
دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سوات میں کامیاب آپریشن پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ
قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ ،9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں