اہم خبریں

عمران خان ایسی شخصیت ہیں جن سے پوراپاکستان ملناچاہتاہے،نیازاللہ نیازی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے کہا ہے کہ بطورترجمان میری بانی سےآج دوسری میٹنگ تھی۔ طےہونےکےباوجودجیل اتھارٹی بانی سےملاقات نہیں کرائی۔ بانی پی ٹی آئی سےآج5لوگوں نےملاقات کی۔
عدالتی فیصلےپرعملدرآمد نہیں ہورہاتوہین عدالت کی درخواست دائرکروں گا۔ عدلیہ کودیکھناپڑےگاان کےحکم پرعملدرآمدنہیں ہورہا۔ عدلیہ کمپرومائزہوگی توقانون کی حکمرانی نہیں ہوگی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھےا نہوں نے کہا کہ
ہماری لسٹ کوجو تبدیل کرےگااس کیخلاف درخواست دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادرٹرسٹ کی اپیل آج تک مقرر نہیں ہوئی۔ میں ترجمان تھامجھےبھی بانی پی ٹی آئی سےملنےنہیں دیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی ایسی شخصیت ہیں جن کوپوراپاکستان ملناچاہتاہے۔ ان لوگوں کی بانی سےملاقات کرائی جاتی ہے جن کالسٹ میں نام نہیں ہوتا۔ جن6بندوں کالسٹ میں نام ہوتاہےانہیں ملنےنہیں دیاجاتا۔ بانی پی ٹی آئی کہہ چکےہیں کسی صورت ڈیل نہیں کروں گا۔
سابق وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ پی ٹی آئی مشکل دورسےگزررہی ہے۔ میرےہوتےہوئے پارٹی ایسی حالات سےدوچارنہیں تھی۔ وکلاکوجب چیئرمین اورجنرل سیکرٹری لگایاگیاتوانہیں گرفتارنہیں کیاگیا۔
سیاسی لوگوں کواٹھاکرپارٹی سےدورکردیاگیا۔ میرےخیال میں پی ٹی آئی کیلئےدرمیانی راستہ نکل آئےگا۔ گنجائش نکالنی پڑےگی ایسانہیں ہوسکتابانی چپ رہیں۔ ن لیگ کی سینئرقیادت سمجھتی ہے انکی سیاست جماعت کیلئےنقصان دہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ڈیمانڈکی جارہی ہے سیاست سےکنارہ کشی اختیارکرلیں۔ سیاسی جماعتوں کوایک دوسرےکیلئےدروازےبندنہیں کرنےچاہئیں۔ میرےخیال میں بانی کولچک دکھانی پڑےگی۔
پارٹی میں ایسےلوگ بھی موجودہیں جوکہتےہیں بانی ڈٹےرہیں۔
علیمہ خان سڑک پربیٹھی تھیں توپارٹی کی سینئرلیڈرشپ کہاں تھی؟ بانی پی ٹی آئی لچک دکھائیں توان کی ذات اورپارٹی کیلئےبہتری ہوسکتی ہے۔ آپ سمجھتےہیں کہ سوشل میڈیاکوبندکرکےملک ترقی کرےگاایساممکن نہیں۔ موجودہ نظام چل نہیں رہاگھسیٹاجارہاہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی، اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے،حکم جاری

متعلقہ خبریں