اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنما پی ٹی آئی ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ منرل ایکٹ پر خیبرپختونخوا حکومت کا موقف واضح ہے، منرل ایکٹ منظور ہونے سے پہلے کافی متنازعہ ہوچکا ہے۔
منرل ایکٹ پر کے پی اسمبلی میں بحث ہوگی ،اپوزیشن کو بھی موقع ملے گا۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بتایا جائے شہبازشریف 17سیٹوں پر وزیراعظم کیسے بنا۔ ملک میں اس وقت جمہوریت نظر نہیں آرہی۔ رہنما ن لیگ عظمیٰ کاردار نے کہا کہ 26نومبر کے حوالے سے پی ٹی آئی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ 9مئی پر پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ کارکنوں کو کیوں نہیں روکا گیا۔
جعفر ایکسپریس واقعے پر پی ٹی آئی نے بی ایل اے کی موقف کی تائید کی۔ پی ٹی آئی حکومت میں نوازشریف کے سامنے مریم نواز کو ہتھکڑی لگائی تھی۔ 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی آن بورڈ تھی۔ پی ٹی آئی کے جو لوگ سسٹم سے باہر ہے وہ نہیں چاہتے کہ نظام آگے چلے۔
مزید پڑھیں :خلاء میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ،خواتین نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،جانئے انوکھا کارنامہ
