اہم خبریں

پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی،خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے پیشگوئی کر دی ،جانئے کب

اسلام آ باد(اے بی این نیوز       )پاکستان عید الفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔ پاکستانی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کی پیشگوئی، عید الفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کی شام پاکستان میں دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

سپارکو کی ماہر فلکیات ماریا طارق: سائنسی تجزیے اور مشاہداتی ڈیٹا کے مطابق چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں 30 مارچ کی شام چاند نظر آنے کی صورت میں رمضان 29 روزوں کا ہوگا۔
سپارکو کے مطابق شوال 1446 ہجری کا نیا چاند 29 مارچ کو دن 3:58 پر پیدا ہوگا۔

چاند کی عمر، زاویائی فاصلہ، بلندی، روشنی اور موسمی حالات اس کی رویت میں اہم عوامل شامل ہیں۔ سپارکو کا سائنسی تجزیہ کے مطابق پاکستان میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی۔
چاند اور سورج کے درمیان زاویائی فاصلہ 16 ڈگری اور چاند کی بلندی 14 ڈگری ہوگی۔

چاند کا روشنی کا تناسب 2 فیصد ہوگا، ننگی آنکھ سے چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم، پانچ گھنٹے کا چاند ہوگا۔
سعودی عرب میں چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان، عید الفطر 31 مارچ کو متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :سولر صارفین کیلئے خوشخبری،کابینہ نےاضافی ٹیکس کی منظوری روک دی

متعلقہ خبریں