اسلام آباد( اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات بحال جبکہ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کردی۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی ، جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دینے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی