اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نےدہشتگردی واقعات پرتشویش کااظہارکیا۔ بلوچستان سانحہ پر پی ٹی آئی قیادت نےمذمت کی۔ نوازشریف نےبلوچستان واقعہ پرکوئی بیان نہیں دیا۔وہ اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ
پنجاب میں ن لیگ اورسندھ میں پیپلزپارٹی ختم ہوچکی۔ پی ٹی آئی پرملبہ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے کہ دہشتگردجماعت ہے۔ عوام سوال پوچھےگی کہ ہمارامینڈیٹ کس نےچرایا۔
سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو ججز کو براہ راست دھمکیاں دیتے تھے۔ ماضی میں ہم سےبھی غلطیاں ہوئیں لیکن معافی مانگ لی۔ پی ٹی آئی کو 9مئی اور 26نومبر پر معافی مانگنی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سےکوئی بیان سامنےنہیں آیا ۔ پاکستان کی بات ہوتوتمام جماعتوں کویکجاہوجاناچاہیے۔ سینیٹرسرمدعلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےٹویٹراکاؤنٹ سےبلوچستان واقعہ پربیان نہیں آیا۔
2010سے آج تک بانی پی ٹی آئی نےعوام کوگولی دی۔ تحریک انصاف اتناجھوٹ بولتی ہے کہ سچ ثابت ہوناشروع ہوجائے۔ پی ٹی آئی والےجھوٹے پربیانیہ بنانےکی کوشش کرر ہےہیں۔
مزید پڑھیں :ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹربیونل تبدیل کردیا گیا