اہم خبریں

ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹربیونل تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹربیونل تبدیل کردیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں قائم ٹربیونل کو تبدیل کردیاگیا۔ جسٹس بابرستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان بھی ٹربیونل میں شامل تھے۔
صدرمملکت کی منطوری سے نئے ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری۔ نئے ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن وزارت قانون وانصاف نے جاری کیا۔ جسٹس خادم حسین سرمروٹربیونل کے چیئرمین ہوں گے۔
جسٹس محمداعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ،دو انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے

متعلقہ خبریں