راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پیکا ایکٹ کے تحت راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ملزم محمد ریان کے خلاف متنازعہ پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا ۔ درج مقدمہ کے تحت
ملزم نے وزیراعلی پنجاب اور عسکری ادارے کے سربراہ کے خلاف متنازعہ پوسٹ کی۔ ملزم نے متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیئر کیں۔ ملزم ایک جماعت کا رکن ہے اور حساس اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا۔
ملزم نے حکومت پاکستان کے خلاف بھی نفرت انگیز مواد شیئر کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا
مزید پڑھیں :ریاست نےرہناہےاوردہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنی ہے،صدرمملکت