اہم خبریں

ریاست نےرہناہےاوردہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنی ہے،صدرمملکت

کوئٹہ ( اے بی این نیوز       )صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی بھی شرکت۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےصوبےمیں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔ صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ
دہشت گرد عناصرکوہرقیمت پرشکست دیں گے۔ دہشت گردقوم کوتقسیم کرناچاہ رہےہیں۔ ریاست نےرہناہےاوردہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنی ہے۔ انسداددہشتگردی ونگ کوجدیداسلحہ فراہم کریں گے۔
بلوچستان دل کےقریب ہے۔ صوبےکی ترقی اورپائیدارامن چاہتےہیں۔ بلوچستان کےہربچےکوسکول دیکھناچاہتےہیں۔ جدیدٹیکنالوجی بچوں کوروشناس کرواناوقت کی ضر ورت ہے۔
اجلاس میں گورنربلوچستان،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں :فوڈ سٹریٹ کے نام پر تجاوزات مافیا سرگرم، کرتار پورہ ،پیدل چلنا محال ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

متعلقہ خبریں