اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نےاپناذہن تبدیل نہیں کیا۔ مشاورت ہوئی تھی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی میں اکثریت نے فیصلہ کیا کہ ہمیں اجلاس میں جانا چاہیے۔
اجلاس میں شرکت کوبانی کی ملاقات سےمشروط کیاتھا۔ سپیکر کو آگاہ کیا تھا بانی سے ملاقات کی صورت میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کےفیصلے کوسیاسی کمیٹی نےمستردکیا۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
سمجھتاہوں سیاسی جماعتوں کےدرمیان ڈائیلاگ ہوناچاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کےاڈیالہ جیل میں حقوق کاخیال نہیں رکھاجارہا۔ ریاست دہشتگردی کے بجائے پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی کوتوڑنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاجارہاہے۔
پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کوسلب کیاجارہاہے۔ بانی پی ٹی آئی کوتوڑنےکیلئےکیاکچھ نہیں کیاگیا۔ دہشتگردی کےخاتمے کیلئےہم ریاست کےساتھ کھڑےہیں۔
مذاکرات کےعمل کوکبھی ختم نہیں کرناچاہیے۔
رہنمان لیگ لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بھرپورایکشن لینےکی ضرورت ہے۔ ملک میں امن وامان کی خاطرہمیں فیصلہ کرناپڑےگا۔
بانی پی ٹی آئی اپنےاوپرکیسزکی وجہ سےجیل کاٹ رہےہیں۔ دعاگوہیں ہیں بانی پی ٹی آئی کیسزکاسامناکریں اوررہائی پائیں۔ پی ٹی آئی کوقومی سلامتی کمیٹی اجلاس کابائیکاٹ نہیں کرناچاہیے تھا۔
بانی کوچھوڑ کرساری جماعت کام کررہی ہےشرکت کرنی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں :شوگر ملز مالکان اورحکومت کے درمیان چینی کی قیمت پرتنازع برقرار ،قیمت کم کرنے سے انکار