اہم خبریں

وفاقی وزیر سید امین الحق کا صوبائی وزرا کے ہمراہ اجتماع گاہ کے اطراف جاری کاموں کا معائنہ

کراچی( اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اراکین صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد،عبدالباسط،،صداقت حسین ،علی خورشیدی ،میونسپل کمشنر کے ایم سی سید شجاعت حسین ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن اورمیونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ اورنگی ٹان میں اجتماع گاہ کے اطراف جاری کاموں کا معائنہ کیا اور اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کی ۔اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے بتایا کہ راستوں کو ہموارکرنے کے ساتھ جھاڑیوں کی کٹائی اور درختوں کی چھٹائی سمیت نکاسی آب کی صورتحال بہتربنانے کے ساتھ روشنی کے خصوصی انتظامات کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راستوں پر بلدیہ غربی اور یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے صفائی ستھرائی کے کاموں کودو شفٹوں میں کرنے کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر غربی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں