اہم خبریں

بلوچستان،ضلع کچھی میں دہشتگردوں نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کرکے 7 مزدوراغوا کرلئے

کچھی (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کرکے سات مزدوروں کو اغواء کرلیا ۔لیویز کےمطابق واقعہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شپ کچھی کےعلاقے سنی شوران سےتقریبا چار کلومیٹر دور ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا،جہاں حملہ آوروں نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کر دیا اور وہاں موجود ایک ڈمپرگاڑی کو آگ لگادیا اورجبکہ دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔

لیویز کےمطابق دہشتگرد جاتے ہوئےسات مزدوروں کو بھی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، چھ مغوی مقامی جبکہ ایک غیر مقامی ہے ۔ دوسری جانب لیویز نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا،ناسا

متعلقہ خبریں