اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف حکومتی اقدامات سے ناخوش ۔ ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔ آمدن بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور۔ حکومت کی رائٹ سائزنگ کے ذریعے خزانے پر بوجھ کم کرنے کی یقین دہانی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشن کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی۔ ایکٹ میں ترمیم اضافی آسامیوں کے خاتمے کیلئے کی جائے گی۔ موجودہ مالی سال کی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی مشاورت۔
دوست ممالک سے ڈیپازٹس رول اوور کرائے جانے بارے بات چیت بھی مذاکرات کا حصہ۔ گولڈن ہینڈ شیک کے تحت اضافی ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا حکومتی پلان بھی زیرغور ہے۔
مزید پڑھیں :کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان نے بھارتی ٹیم کو مدعو کرلیا