راولپنڈی (اے بی این نیوز )صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کاروبار بند ہو جائیں گے،روپے کی قدر گرنے سے پہلے ہی مہنگائی کئی گنا بڑھ چکی ہے، حکومت معاشی سنگینی کا احساس کرے اور ریلیف دے، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے پالیسی سازی کی جائےٹیکس نیٹ بڑھایا جائے، صدر آر سی سی آئی نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح اس وقت پینتیس فیصد کے قریب ہے، قیمتوں میں اضافے سے شرح میں بھی اضافہ ہو گا۔
