اہم خبریں

میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نیوزڈیسک)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں